شہبازشریف کو کراچی کے تین حلقوں سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا
الیکشن کمیشن میں اتوارکے روزبھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا،،مجموعی طورپر 215امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے،،مسلم لیگ ن نے کراچی کے حلقہ این اے 248، 249، 250 سے شہبازشریف کوانتخابی اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا،سلیم ضیا نے شہازشریف کے کاغزات نامزدگی فارم حاصل کرلیے, پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے این اے 243 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔شہلا رضا اورعمران خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔۔پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے این اے 244 اورپی ایس 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے,سیاستدانوں کے مقابلے میں تاجروں نے بھی انتخابی دنگل میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا،ایازموتی والا نے عمران خان اورشہلا رضا کے مقابلے میں این اے 243 اورپی ایس 110 ۔111 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے