مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کا امیدوار ہوں نہ محتاج۔ ٹکٹ نہ دینے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں, سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار
مسلم لیگ ن کے ناراض سینئر رہنما چوہدری نثار کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ نہ جانے کیوں انہیں ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لیے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج۔ علالت سے صحت یابی کے بعد سارے امور پر کھل کر اظہارِ رائے کروں گا۔ سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچگانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ میری تضحیک کریں۔ کیا کبھی یہ ہوا ہے کہ پارٹی کےسینئرترین ارکان جوکئی بارمنتخب ہو چکے ہوں وہ بورڈ کے سامنے آکر ٹکٹ کے لیےانٹرویو دیں۔