امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان ' پاکستان لائحہ عمل کا پہلا جائزہ اجلاس آج ہوگا

امن اور یکجہتی کے بارے میں افغانستان ' پاکستان لائحہ عمل کا پہلا جائزہ اجلاس آج (پیر) اسلام آباد میں ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیرخارجہ ادریس زمان افغان وفد کی قیات کریں گے ۔افغانستان پاکستان لائحہ عمل کا پہلا اجلاس گزشتہ سال بائیس جولائی کو کابل میں ہوا تھا جس میں فریقین نے دوطرفہ تعاون اور اعتماد سازی کی کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیاتھا ۔آئندہ اجلاس میں دونوں فریق اس لائحہ عمل کے تحت ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے