فرانس میں اردو زبان سکھانے کی کلاسز شروع

فرانس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی اور دوسرے ملکوں کے طلباء کو اردو زبان سکھانے کی کلاسز شروع کی گئی ہیں۔ فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے نے فرانس کی ایک غیرسرکاری تنظیم Together For Human Development کے اشتراک سے پیرس میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔اردو زبان سکھانے کے لئے کلاسز کا اجراء پاکستانی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جس پر بالآخر سفارتخانے اور غیرسرکاری تنظیم کی مشترکہ کوششوں سے عمل درآمد کیا گیا ہے۔