اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج اور جلائو گھیرائوکی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کر یں:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کی گر فتاریوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ۔اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج اور جلائو گھیرائوکی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی ثابت کر یں۔
ہم نے اپوزیشن کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی کی ہے اور نہ ہی کر یں گے۔عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں گی ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا ۔ہم پہلے دن سے شفاف اور بلا تفر یق احتساب کی بات کرتے ہیں ۔
وفاقی اور صوبائی بجٹ 2019/20میں غر یب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا حکومت کی اولین تر جیح ہوگی ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات سے نیا پاکستان بنائے گی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو کسی بھی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی بلکہ تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اپوزیشن والے ہر معاملے کو حکومت سے جوڑ دیتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں کسے اور کب گر فتار کر نا ہے اس کا فیصلہ وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں بلکہ نیب اور دیگر ادارے خود کرتے ہیں۔
گورنر نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں اپوزیشن کو چاہیے وہ کسی بھی معاملے پر سڑکوں اور پار لیمنٹ میں احتجاج کی روش کو ترک کر یں آئین وقانون کے مطابق عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر کے اپنی بے گناہی ثابت کر یں ۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کے پہلے بھی فیصلے تسلیم کیے ہیں اور آئندہ بھی عدالتوںکا جو بھی فیصلہ آئیگا اس کو تسلیم کر یں گے۔