پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس، ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قانونی ٹیم کو طلب کر لیا ہے۔ قانونی ٹیم مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی گئی۔دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے,اس سلسلے میں ان کی قانونی ٹیم نے درخواست ضمانت تیار کرلی۔
آصف زرداری نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول کی درخواست دے دی ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ آج شام ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔