حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے:ڈاکٹر ظفر
صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ حکومت کوروناوائرس پر قابو پانے کےلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے آج (بدھ) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خود مختار فیصلے کئے ہیں۔ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے محتاط انداز میں بتدریج عمومی لاک ڈاون میں نرمی کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی دکانوں، صنعتوں ، مساجد اور دوسرے عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔