بھکر:سی ٹی ڈی کی کارورائی، 2 دہشت گرد گرفتار
کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے2دہشت گرد گرفتار کر لئے ،گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی لاہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھکر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان سے جہادی فنڈز کی رسیدیں اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں محمد اللہ اور فضل رزاق شامل ہیں،ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آ غاز کردیا گیا ۔