آرمی چیف کی معاشی ترقی کیلئے کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی معاشی بہتری کے لیے کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کاروباری برادری کو یہ یقین دہانی آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران کرائی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے اراکین نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے تاجروں سے پاکستان میں تجارتی اور صنعتی مراکز کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی معاشی ماحول کے ارتقا میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔