ہر شہری کو کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں گی۔فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کی دنیا معترف ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ایک جانب عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ تو دوسری جانب روزگار اور خوراک کی فراہمی کو پی ٹی آئی حکومت نے دانشمندانہ فیصلوں سے یقینی بنایا۔ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز اور بہتر کرتے ہوئے ہر شہری کو کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لگا کر عوام کی زندگیاں محفوظ بنائی جائینگی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 1 کروڑ شہریوں کی انسداد کورونا ویکسینیشن کرچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے محاذ پر جو بہترین حکمت عملی اختیار کی پوری دنیا اسکی معترف ہے۔