آئندہ مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی پروگرام کا فوکس سماجی شعبوں اور پسماندہ علاقوں کی پائیدار و یکساں ترقی پر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
آئندہ مالی سال 2021-22 کے ترقیاتی پروگرام کا فوکس سماجی شعبوں اور پسماندہ علاقوں کی پائیدار و یکساں ترقی پر ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار .سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں میں علاقائی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔منصوبوں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کی گئی ہے۔یکساں ترقی کے ویژن کے تحت ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کو شروع کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کے آغاز سے صوبے کے عوام کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔پنجاب کے ہر علاقے کو اس کا حق دیں گے۔جاری سکیموں کو بروقت مکمل کر نے کے ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کررہے ہیں۔عثمان بزدار