تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند
تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی۔ تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔حکام نے کہا کہ تربیلا سے بجلی کی پیدوار میں وقت لگے گا۔ تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ،گرمی کے ساتھ لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ہے، گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔