موجودہ حکومت نے عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا: شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا موجودہ حکومت نے عوام کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں دیا، حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن نے پورا ملک تباہ کر دیا، عوام آج بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں، سکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں، دارالحکومت کا یہ حال ہے باقی ملک میں کیا ہوگا ؟ حکومت نااہل ہے اور وزارت توانائی میں ساتویں وزیر مقرر کئے جاچکے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلا وزیر روتا رہا کہ نواز شریف نے مہنگی فالتو بجلی پیدا کر دی، حقیقت یہ ہے کہ فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں، اس حکومت کے دور میں گردشی قرضے میں 1500 ارب کا اضافی ہوا، کوئی ایسا پیمانہ نہیں جس پر ملک نے ترقی کی ہو۔ وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے اڈے دے کر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ہے۔