نمرہ کاظمی کو بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے نمرہ کاظمی کو اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔نو جون کو نمرہ کاظمی اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ نمرہ کا دفعہ 164 کے تحت بیان بھی ریکارڈ کی گیا۔ نمرہ کو فی الحال شیلٹرہوم منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ نمرہ جہاں چاہے اپنی مرضی سے جاسکتی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نمرہ جس کے ساتھ بھی جائے گی، 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے ہونگے۔نمرہ نے صحافیوں سے مختصر بات کرتےہوئے بتایا کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اغوا نہیں کیا گیا۔نمرہ نے واضح کردیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے تاہم شیلٹر ہوم میں بھی رویہ ٹھیک ہے۔نمرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے سسرال والوں نے دعوی کیا ہے کہ آپ کو شیلٹرہوم میں کھانا نہیں ملتا؟ ۔ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ کس نے کہا کہ کھانا نہیں ملتا ہے۔