ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی توشہ خانہ کیس کھل گیا ہے۔ہزاروں مالیت کے تحائف موجود نہیں، یا پھر ان کا پتہ نہیں، اصلاحاتی کمیٹی نے نیشنل آرکائیوز کو خط لکھ دیا، غیر ملکی تحائف کا مکمل ریکارڈ دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے ٹرمپ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ڈیموکریٹ رکن کانگریس کا کہنا ہے یہ معلوم نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیر ملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ سے معلومات موصول ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ‘اس ذمہ داری کو ترجیح نہیں دی’ اور اس قانون کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی جو صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے آخری سال کے دوران غیر ملکی تحفے کی رپورٹنگ کو کنٹرول کرتا ہے۔
محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں غیر ملکی تحائف وصول کرنے والے کچھ سرکاری اہلکاروں کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان غیر ملکی تحائف کے ذرائع کا تعین کرنے سے بھی قاصر ہیں۔