عامر لیاقت کی میت بغیر پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے
کراچی:ڈاکٹرعامر لیاقت کی لاش کے پوسٹمارٹم کا معاملہ،میت بغیر پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردی گئی۔ عامر لیاقت کے کفن دفن کے انتظامات شروع کردیے گئے۔عامر لیاقت کو غسل رمضان چھیپا دیں گے۔پولیس حکام کے مطابق عدالتی احکامات پر میت ورثا کے حوالے کر رہے ہیں،: عامر لیاقت کی لاش حوالگی کیلیے کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ،عامر لیاقت کی لاش ان کے بیٹے احمد کے حوالے کی گئی ہے