دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچ پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔ دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹاس جیت کر بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔