بجٹ اجلاس، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 65 ارب روپے مختص

اسلام آباد: نئے مال سال 23-2022 کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص کر دیئے گئے۔قومی اسمبلی میں پیش کردہ نئے مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن (ایچ ای سی) کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے بجٹ میں بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 5 ہزار وظائف شامل ہیں جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے لیے الگ اسکالر شپ اسکیم بھی شامل ہے۔ملک بھر میں کے طلبا کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے اور ایچ ای سی کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔