غزہ جنگ اور ایرانی جوہر ی پروگرام، ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان 40 منٹ کی کال

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی فون کال میں ایرانی جوہری مسئلے اور غزہ کی جنگ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان بات چیت تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی میں ایک نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری مذاکرات کی روشنی میں ایرانی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کال میں غزہ میں قیدیوں کے معاملے پر بھی بات کی گئی، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات ختم ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی اپوزیشن اور قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو پر اپنے ذاتی سیاسی مفادات بالخصوص اپنی مسلسل حکمرانی کے حصول کے لیے اپنی حکومت میں موجود دائیں بازو کے دھڑے کے جواب میں جنگ جاری رکھنے کا الزام لگاتے ہیں۔