لاس اینجلس میں احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ کے حکم پر 700 میرینز کی بھاری نفری تعینات

امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر ردعمل جاری ہے اور لاس اینجلس میں چوتھے روز بھی احتجاج کی شدت برقرار رہی، جب کہ مظاہروں کا دائرہ منگل کو ریاست ٹیکساس کے شہروں ڈلاس اور آسٹن تک جا پہنچا۔ جس کے بعد امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں جاری احتجاج سے نمٹنے کے لیے 700 میرینز تعینات کیے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی شمالی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ100 میرینز کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ وہ نیشنل گارڈز کی معاونت کریں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر شہر میں تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام غیرقانونی ہجرت کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شروع ہونے والے مظاہروں کا جواب میں اٹھایا گیا ہے۔لوس اینجلس پولیس کے سربراہ جم میکڈونل نے ایک بیان میں کہا کہ واضح ہم آہنگی کے بغیر میرینز کی تعیناتی پولیس کے لیے ایک بڑا عملی اور انتظامی چیلنج ہے۔