ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سعودی وزیر حج کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا
مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستان حج مشن کے ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف پر سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر ایکسی لینسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ ڈی جی عبدالوھاب سومرو شاندار انتظامی حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے "ایکسی لینسی ایوارڈ " وصول کیا. اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان موجود تھے . ڈی جی حج نے کہاایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا ھے ڈی جی عبدالوھاب سومرو نے مزید کہا کہ سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج 2026 کی پالیسی اور ٹائم لائن جاری کی ھے۔ حج کے انعقاد کے فوری بعد حج 2026کی ٹائم لائن جاری کرنا قبل از وقت تیاریوں کی یقینی بنانا ہے: اور مزید کہا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی ھے نئی پالیسی کے تحت یکم محرم 1447 ھ سے مسار پلیٹ فارم پر حج کمپنیوں کے پروفائل کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گا :انشاءاللہ ہم سب ملکر اس کامیابی کی خوشی منائیں اور اللہ شکر ادا کریں جس نے حج کے اعلی مقاصد کی تکمیل میں سب کو حصہ اور ضیوف الرحمان کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔