اپراورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے اہم کمانڈر سمیت بارہ شدت پسند ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
اپراورکزئی ایجنسی کے علاقوں خادی زئی، سماں بازار اورادو خیل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ فورسز کی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت بارہ شدت پسند ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں شر پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی طباہ ہوگئے۔ فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیس شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔