محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ قلات اور مالم جبہ میں منفی چار، پاراچنار اور ہنزہ منفی تین، اسلام آباد اور مظفرآباد پانچ، لاہور اور ملتان نو، کوئٹہ منفی دو، کراچی چودہ، پشاور چھ، گلگت صفر، مری دو اور فیصل آباد میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔