متحدہ عرب امارات کےمختلف حصوں میں شدید بارش اورطوفان کےبعد سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا
خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گذشتہ روز ہونے والی بارش اور طوفان کے باعث آج بھی نظام زندگی ٹھپ ہوگیا ہے،،بارش کے بعد کمرشل مرکز دبئی کی سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا،، جس کےباعث سیکڑوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئی ہیں،،ابوظہبی میں خراب موسم کے باعث مارکیٹیں بند اور کاروبارہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ،، متحدہ عرب امارات میں شامل سات ریاستوں کے سکول بارش کے باعث بند ہیں،،متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بدھ اور جمعرات کے روزشدید بارشوں کا امکان ظاہرکردیا تھا،،دوسری جانب عمان اتوار سے لے کر اب تک ملک بھر میں بارشوں اور بجلی گرنے کے باعث تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں