پشاورمیں بڈھ بیرایئربیس حملےکی سہولت کارخاتون کوگرفتارکرلیا گیا
پشاورمیں سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر ائیربیس پر حملے کرنےوالے دہشتگردوں کی سہولت کار خاتون کوگرفتار کرلیا۔ سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق زری نامی خاتون نے دہشت گردوں کو کھانا اور آگ لگانے والے کیمیکلز اور خالی بوتلیں فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے تھانہ غربی میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم دو افغان باشندوں سمیت تیس سے زائد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔