سعودی عرب کا مالی تعاون پاکستان کیلئےاہمیت کاحامل ہے،اورترقیاتی منصوبوں کیلئےتعاون پرسعودی فرمانروا کےشکرگزارہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان چھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے،معاہدے کے تحت سعودی ترقیاتی فنڈکی مد میں پاکستان کو12کروڑ 20لاکھ ڈالردے گا جس میں سے 6 کروڑ70لاکھ ڈالر گرانٹ جبکہ 5کروڑ50لاکھ قرض ہے، معاہدوں پر سعودی فنڈ کے نائب چیئرمین یوسف ابراہیم الباسم نے دستخط کئے جبکہ پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نے دستخط کئے، معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار موجود تھے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات باہمی اعتماد کا مظہر ہیں اور سعودی عرب نے ماضی میں بھی نیلم جہلم منصوبے میں تعاون کیا، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت رقم پاکستان اور آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں پر استعمال ہو گی اور اسلام آباد میں کالج بھی تعمیر کیا جائیگا،،سعودی فنڈ کے نائب چیئرمین یوسف ابراہیم الباسم کا کہنا تھا کہ سعودی امداد پاکستان میں ہسپتال،کالج اور دوسرے منصوبوں کیلئے دی جارہی ہے،،، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،