سرد موسم نےیوٹرن لےلیا، بیشترعلاقے جمعہ سے ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔
ملک کے کئی علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا تو پہاڑی علاقوں میں برف باری نے وادیوں کے حسن کو نکھار دیا، جاتی سردی نے ایک بار پھر یوٹرن لےلیا، محکمہ موسمیات نےکہہ دیا کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت خیبرپختونخوامیں جمعہ سے بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیراوربالائی پنجاب کے پہاڑوں پر مزید برفباری کاامکان ہے، اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،ساہیوال اور خیبرپختون خوا کے کئی شہروں میں بھی بادل برس سکتے ہیں جس سے درجہ حرارت میں واضع کمی متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، مری، گلگت اور سکردو میں برفباری نے ہر طرف سفیدی بکھیر دی ہے۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید برفباری جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی نوید سنادی ہے۔