عمران خان کا جاوید لطیف کے بائیکاٹ کا اعلان، مہذب معاشرے میں جاوید لطیف پر پابندی ہونی چاہیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مراد سعید کی حمایت میں میدان میں آگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کپتان نے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن جاوید لطیف کیساتھ کسی ٹی وی پروگرام میں شرکت نہیں کریگا۔ کسی شو یا تقریب میں جہاں جاوید لطیف ہونگے وہاں ہمارے ارکان نہیں جائیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں جاوید لطیف پر پابندی ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لابی میں مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے مراد سعید گالم گلوچ کے بعد آپس میں جھگڑ پڑے تھے اور مراد سعید نے جاوید لطیف کو مکا مارا تھا۔