جاوید لطیف اور مراد سعید کے معاملے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کریںگے۔ رانا ثنااللہ

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پوزیشن ہر معاملے پر کورم کی نشاندہی کرتی ہے۔ چارسالہ دورمیں کورم پورارہا،اس کے بغیر قانون سازی نہیں ہوتی ۔انکا کہنا تھا کہ مراد سعید کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاوید لطیف نے گزشتہ روز جو بھی بات کی ہے وہ گفتگوتھی۔ جاوید لطیف کے خلاف اسپیکرکوشکایت کی جاسکتی تھی انکی گفتگو کو حذف کرایا جاسکتا تھا
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تشدد کو جائز قرار دیا جو غلط ہے۔ الفاظ کے چناؤ پر تشدد کو جائز قرارنہیں دیا جاسکتا۔ معاملے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔