الیکشن کمیشن آج الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کا معاہدہ کرے گا۔

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کا معاہدہ آج کر رہا ہے۔ ووٹر کی تصدیق کے لیے بائیومیٹرک مشینوں کی خریداری کا معاہدہ بھی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 100بائیومیٹرک اور 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدی جائیں گی۔ مشینوں کی خریداری کے فوری بعد فرضی مشق بھی کی جائے گی۔ ایک بائیو میٹرک مشین پر ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی لاگت آئے گی۔ مشین کی قیمت میں عملے کی تربیت اور مینٹیننس بھی شامل ہو گی۔ پارلیمنٹ کی ہدایت کے مطابق آئندہ ضمنی انتخابات میں تجربات کیے جائیں گے۔