ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا
ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے تحت فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میانوالی میں کندیاں اورچشمہ کےعلاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران انیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران باون افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ منکیرہ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔ کارروئی میں اڑتالیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کوئٹہ میں فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پردس افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کندھ کوٹ میں پولیس نے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔