پاکستان بحریہ نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرتے ہوئے کثیرالملکی ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ8 مرتبہ مکمل کرلی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیر الملکی ٹاسک فورس ایک سو اکیاون کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور محمد شعیب نے ٹاسک فورس151- کی کمانڈ جاپانی بحریہ کے رئیر ایڈمرل چینگ کوک چین کے حوالے کی، ترجمان کے مطابق تقریب کی صدارت کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسزامریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کیون مائیکل ڈونیگن نے کی،،کموڈور محمد شعیب نے اپنی کمانڈ کے دوران ٹاسک فورس کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے عالمی بحری افواج کی کارکردگی اور تعاون کو سراہا، کموڈورمحمد شعیب کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی متغیر اور چیلنجنگ صورتحال میں بحری سیکیورٹی کے نظام کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی