امریکا نے پاک بھارت کشیدگی ایٹمی تنازع میں تبدیل ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا:جوزف وٹل

امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بیان میں سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف وٹل کاکہناتھا،،کہ ایل او سی پر کشیدگی پاکستان اور بھارت کے مفاد میں نہیں ہے،،انہوں نے خبردار کیا،کہ یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے،ان کاکہنا تھا،،کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے، بھارت پر توجہ کی وجہ سے پاکستان کی افغان سرحد پر توجہ میں کمی آئی ہے،جنرل جوزف وٹل نےکہا،پاکستان اور افغانستان کی افواج آپس میں بہترین تعاون کر رہی ہیں