چین: کان میں پھنسے17 افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلانگ جیانگ میں کوئلے کی ایک کان میں پھنسے 17افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ، یہ کان کن بلندی پر کام کررہے تھے کہ اچانک بجلی کے تاروں میں آگ لگ گئی اور یہ کان کن نیچے گر پڑے ، کان میں سینکڑوں افراد کام کررہے تھے تا ہم 256افراد کو بچا لیا گیا ، ایک شخص نے جو اس حادثے میں بچ نکلا تھا بتایا کہ میں اس وقت زیر زمین کام کررہا تھا کہ میں نے دھوئیں کی بو محسوس کی چنانچہ میں نے فوری طورپر مدد کے لئے پکارا اور مجھے دیگر ساتھیوں سمیت بچا لیا گیا ، ریسکیو ٹیموں کا کام جاری ہے ، طبی عملہ بھی موقعہ پر پہنچ چکا ہے ۔