جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں کی گئیں جس میں100 کے قریب افراد نے حصہ لیا

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں کی گئیں جس میں سو کے قریب افراد نے حصہ لیا، یہ مشقیں چھ سال قبل گیارہ مارچ کو آنے والے اس زلزلے جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوشش تھی جس کے نتیجے میں بیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، مشقوں کے دوران ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ عمارتوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی بھی مشق کی گئی۔