سعودی پولیس نے اپنے افسر پر حملہ میں ملوث 7میں سے 6مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

جدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز پولیس آفیسر پر حملہ میں ملوث 7مشتبہ حملہ آوروں میں سے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ہو نے والوں میں 18سالہ ماجد صادق الرشیدی جو کہ سعودی شہری ہے ،25 سالہ حسین عبدالکریم، ہارون آدم کپورجس کے پاس نائیجیرین ریزیڈنسی کارڈ تھا ،28سالہ یعقوب احمد محمد عبدالفتح جو کہ یمنی شہری ہے،24 سالہ واجدی نصیر علی جس کا تعلق یمن سے ہے اور وہ سعودیہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے اور20سالہ حسن علی موسی جو کہ چاڈ سے تعلق رکھتا ہے اور سعودیہ عرب میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھا شامل ہے جبکہ ایک حملہ آور فرار ہونے مین کامیاب ہو گیا ہے۔