تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رکن جاوید لطیف کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا کہ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران، اسپیکر نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ،مراد سعید کو جواب دینے کے حق سے محروم رکھا، جس کی وجہ سے معاملہ خراب ہوا،انھوں نے کہا کہ جاوید لطیف نے مراد سعید کے اہل خانہ پر گھٹیا الزامات لگائے عمران خان کو غدار قرار دیا ،،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کی یہ حرکت ناقابل معافی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا کہ خواتین کی عزت بچانےکی خاطرجاویدلطیف کی رکنیت معطل کی جائے،،مسلم لیگ ن کےرکن نےجوالفاظ استعمال کیےوہ قابل مذمت ہیں