جنوبی افریقن سپنر کی 47سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں5 وکٹیں

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر کیشو مہاراج نے نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ اس طرح وہ 1964ء کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقن سپنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ڈونیڈن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 94 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جیت راول، ہینری نکولس، بی جے واٹلنگ، نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ ان کا نشانہ بنے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین باؤلنگ ہے۔