کنگ کانگ فلم سیریز کے شائقین کا انتظار ختم ہوا

ہدایت کار جورڈن رابرٹس کی اس فلم کی کہانی امریکی فوجیوں اور چند مہم جوؤں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک پر اسرار جزیرے پر بھیجا جاتا ہے، اس دوران انکا سامنا دیو قامت گوریلے سے ہوتا ہے
پرخطر جزیرے پر پھنسے ان افراد کو زندگی کی بقا کے لیے کئی ماؤنسٹرز کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے،فلم کے مرکزی کرداروں میں ٹام ہِڈلسٹن، بری لارسن ،سیموئل جیکسن، جان گُڈمین اور جان رائیلی جلوہ گر ہوں گے۔ایڈوانچر اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم"کانگ:سکل آئی لینڈ"آج بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔