انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم ریکنگ جاری کردی، جنوبی افریقا نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی،جس کے بعد آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا، نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر موجود ہے ریکنگ میں انگلینڈ پانچوں، سری لنکا چھٹی اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر موجود ہے،پاکستان نواسی پوائٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگیا، جبکہ ویسٹ انڈیز چوراسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر موجود ہے،،، پاکستان اگر دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ون ڈے سیریز جیت جاتا ہے تو اس کیلئے ورلڈ کپ دوہزار انیس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی، ہار کی صورت میں پاکستان ایک بار پھر مشکل میں آجائے گا