سپاٹ فکسنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا,,,,,محمد عرفان اور باز شاہ زیب حسن بیان کے لیے طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کا داغ دھونے کا عزم کر لیا۔۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور نوجوان بلے باز شاہ زیب حسن کو بیان کےلیے طلب کر لیا ہے۔۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر امجد بھٹی کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈیمانڈ آف ڈرافٹ دیا جائے گا۔۔ جس کے مطابق ان کے پاس جو بھی معلومات ہیں وہ پی سی بی سے شیئر کریں, پی ایس ایل کے آغاز پر سپاٹ فکسنگ کا الزام سامنے آیا تھا۔۔ سٹے بازوں سے روابط پر اسلام آباد یونائٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا گیا تھا۔۔ اس سکینڈل میں محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کا نام بھی لیا گیا۔۔ جسے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کلیئر کر دیا تھا۔۔ اب پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کے بیان لے کر معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔۔ دوسری جانب پی سی بی کا ٹریبونل شرجیل خان اور خالد لطیف کے معاملے کا جائزہ لے رہا ہے