بلاول بھٹو نے آصف زرداری کے بیان پرناراض رضاربانی کومنا لیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رضا ربانی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔بلاول بھٹوزرداری نے آصف زرداری کے بیان سے متعلق رضا ربانی کے تحفظات دورکرنے کی کوشش کی۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ میرے کیریئرپرسوالات اٹھائے گئے۔بلاول بھٹونے آصف زرداری کے بیان پرروٹھے ہوئے رضا ربانی کومنا لیا۔رضا ربانی بارہ مارچ کوبطور سینیٹرحلف اٹھانے پربھی آمادہ ہوگئے۔بلاول بھٹو نے رضا ربانی کوان کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اورمختلف امورپرتبادلہ خیال بھی کیا