پاکستان اپنی زمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ،اعزاز چودھری
واشنگٹن میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری سے8رکنی امریکی صحافیوں کےوفد کی ملاقات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شراکت داروں سےمل کرافغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنےمیں مدد د ے گا۔ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کااثرخطے میں خصوصاًپاکستان پرہوا۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کےبارے میں غلط تصویروں کو رد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا،بدلتے حالات میں پاکستان کامثبت تشخص سامنے آیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہترین اور شاندارہوگئی ہے۔اعزاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، قربانیوں کے باعث پاکستان کا مثبت تشخص دنیاکے سامنے آیا، کامیاب فوجی آپریشن سے شورش زدہ علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کیا، دہشتگردوں سےپاک علاقوں میں معاشی ،معاشرتی اورترقیاتی کام جاری ہیں، اعزاز چوہدری نےمزید کہا کہ پاکستان کو یقین ہےکہ افغانستان کے مسئلےکا حل صرف افغان سٹیک ہولڈرزکے پاس ہے، جب بھی امریکانے پاکستان کاساتھ دیادونوں ملکوں کوفائدہ ہوا۔