امریکہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتا : امریکی دفتر خارجہ
واشنگٹن میں یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس تھنک ٹینک میں افغانستان کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہل کار ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کا اعلان کیا ہے ،، یہ اعلان اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ ان گروہوں کے بھی خلاف ہے جو پاکستان مخالف ہیں اور ان کے بھی جو افغانستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے فی الحال پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اور مستقل بنیادوں پر اقدامات نہیں دیکھے،، امریکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ان کوششوں کے حق میں ہے جو جنرل باجوہ کے اکتوبر دو ہزار سترہ کے دورہ ٴکابل کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے لیے کی گی تھیں،، انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہی ہے کہ اگر کوئی بھی دہشت گرد گروہ خطے میں کسی بھی ملک کے خلاف پرتشدد کاروائی کرے گا تو اس کا مقابلہ کرنا ہوگا