رضا ربانی نے بلاول بھٹوسےکہاکہ آپ کی گھرآمد سے دل کا بوجھ ہلکا ہوا
پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو نے والد کے بیان سے ناراض چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو منالیا۔
بلاول بھٹو ملاقات کیلئےرضاربانی کے گھرگئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینٹ نے گلہ کیا کہ قیادت کی جانب سے نواز شریف سے قربت کی تشبیہ پر بڑا رنج ہوا۔ وفاقی کابینہ کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی۔ایوان کو قواعدکےمطابق چلایا، جمہوریت کی مضبوطی کا کردار ادا کیا تو کیا جرم کیا۔عوامی مسائل پر پرحکومت سے جواب طلب کرتے رہے۔ اکثر وزراء کی غیر حاضری اور غیر سنجیدگی کا بھی سخت نوٹس لیا۔رضا رانی نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ کی آمد سے دل کا بوجھ ہلکا ہوگیا۔
بلاول بھٹو نے چیئرمین سینٹ رضاربانی کی کی خدمات کوناقابل فراموش قراردیتے ہوئے کہا کہ آپ سے تعلق ایسا ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔ رضا ربانی نے یقین دہانی کرائی کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی جائے گی بخوبی نبھاؤں گا۔