عمران ،زرداری گٹھ جوڑ سے ثابت ہوگیا دونوں کی ڈوریا ں کسی اور کے ہاتھ میں ہے: رانا تنویر حسین
شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ کے چیئرمین کے الیکشن میں بھی کا میاب ہوگی۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو نواز شریف فو بیا ہو گیا ہے نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں عوام کا سمندر امڈ آتا ہے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ تما م ادارے اپنی آئینی قیود و حدود میں رہیں تو کہیں بھی محاذ آرائی کا تاثر سامنے نہ آئے۔ انہو ں نے کہا کہ جب ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اس کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے گا تو عوام ایسے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرینگے ۔ پوری دنیا میں عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید ہو تی ہے۔ یہاں انصاف کا دوہرا معیار ہے جو فیصلوں پر تنقید کرے اسے تو ہین عدالت کا نو ٹس جاری کردیا جاتا ہے۔
رانا تنویر نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ دھرنا گروپ کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔