قومی اداروں کونشانہ بنا کرعزت حاصل کرنے کی سوچ رکھنے والے لوگ غلطی پر ہیں, سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف
لاہور میں احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عدالتوں میں پیش ہوئے آئندہ بھی ہوتے رہیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ ہمارا ہی ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ وہ بنے گا جس پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین اعتماد کریں گے۔ رضا ربانی کو جو بھی ملا پارٹی کی وجہ سے ملا وہ پارٹی کے وجہ سے ہی چیئرمین سینیٹ بنے تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کا نام لے کر نواز شریف کی جانب سے گگلی کروائی گئی تھی۔ ہم سیاسی لوگ ہیں۔ جب سیاسی اتحاد بنتا ہے تو اس میں پارٹیوں میں تعاون ہوتا ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں قومی اداروں کونشانہ بنا کرعزت حاصل کرلینگے وہ غلطی پر ہیں