مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاامیدوارنامزد کرنے کا اختیار نوازشریف کو دیدیا
سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہواجس میں جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو، پختونخوامیپ کے محموداچکزئی، مسلم لیگ ن کے راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، مشاہد اللہ، مصدق ملک اوردیگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حاصل بزنجو نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزدکرنے کا اختیار نوازشریف کو دے دیا ہے۔ کل تک نام سامنے آ جائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نے رضاربانی کانام تجویزکیاتھالیکن پیپلزپارٹی نے مستردکردیا۔حکومتی اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کااجلاس بھی نوازشریف کی زیرصدارت ہوا جس میں اتحادی جماعتوں، فاٹا اراکین سمیت دیگر رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کا جائزہ لیاگیا۔ مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کےسربراہ فاروق ستارنے بھی نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹ انتخابات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے