نواز لیگ اور پیپلز پارٹی میں اکیلے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں
سندھ کے علاقے اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی سوچ والی جماعت ہے، سندھ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر مقام سے قومی اسمبلی کی 14 نشستیں جیتے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جلد گھوٹکی کا دورہ کریں گے، انھوں نے سندھ کے شہر چھاچھرو میں بھارت کو امن کا پیغام دیا۔