کولمبیا:طیارے کے حادثے میں 12افراد ہلاک
کولمبیا میں ملک کے وسطی مشرقی علاقے میں طیارے کے ایک حادثے میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کولمبیا میں چھوٹا طیارے گرنے کے باعث 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کولمبیا کے صوبے میٹا میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طیارہ ساز جوز سے ویلا وائسنشیو جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق دو انجنوں والے ڈوگلس ڈی سی تھری طیارے میں 14 مسافر سوار تھے اور حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ہلاک افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔